پرویز الٰہی کی زیر صدارت اجلا س ،گورنر کے آرڈیننس کیخلاف قرار داد منظور

سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کی زیرصدارت ہونیوالے اجلا س میں گورنر کے آرڈیننس کیخلاف قرار داد اور صوبائی وزیر داخلہ عطا تارڑ کیخلاف تحریک استحقاق منظور کر لی گئی۔

چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہو ا، جس میں حکومت پنجاب کے جاری کردہ آرڈیننس کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ اسمبلی کی خودمختاری ختم کرنے کے آرڈیننس کے خلاف قرارداد راجہ بشارت نے پیش کی۔ پرویز الہی نے کہا کہ آج آرڈیننس کے ذریعے جو گند ڈالا گیا اسمبلی نے اس کے خلاف قرارداد منظور کرلی ہے۔

اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن اسمبلی ڈاکٹر یاسمین راشد نے ایوان میں صوبائی وزیر داخلہ عطاء تارڑ کیخلاف تحریک استحقاق جمع کروائی۔قراردار میں کہا گیا ہے کہ عطا تارڑ نے بجٹ کے روز جس قسم کے نازیبا اشارے کیے وہ خواتین کیلئے قابل قبول نہیں،غیر منتخب رکن کسی صورت ایوان میں نہیں آسکتا۔ انہوں نے بےہودہ اشارے کرکے خواتین کی توہین کی۔

ایم پی اے مومنہ وحید نے کہا کہ عطا تارڑ نے فحش اشاروں کے ذریعے ایوان کا تقدس پامال کیا، ایوان میں ایسی قانون سازی ہونی چاہیے کہ وہ دوبارہ یہاں کا رخ نہ کرسکیں۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایجنڈا مکمل ہونے پر کل دوپہر ایک بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

Back to top button