پرویز الہٰی جیل کے واش روم میں گرگئے

سابق سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی فریکچر ہونے کے باعث غیرقانونی بھرتی مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت میں پیش نہیں ہو سکے، جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ملزمان کی تعداد پوری نہ ہونے پر فرد جرم عائد نہیں کرسکتے، اس موقع پر اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ طاہر نے پرویز الہٰی کی میڈیکل رپورٹ پیش کر دی جس کے مطابق پرویز الہٰی پرسوں گر گئے تھے اور انہیں فریکچر ہوا ہے، رپورٹ کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی 17 مارچ کو واش روم میں گرگئے تھے، عدالت نے کیس پر مزید سماعت 4 اپریل تک ملتوی کردی اور عدالت نےفرد جرم کی کارروائی کے لیے ملزمان کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

Back to top button