پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی منگنی کی تصاویر سامنے آگئیں

بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور بھارتی عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا نے منگنی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی منگنی دہلی کے کپورتھلہ ہاؤس میں ہوئی۔

منگنی کی تقریب میں پریانکا چوپڑا، قریبی دوستوں اور خاندان کے چند لوگوں نے شرکت کی جبکہ اس کے علاوہ بھارتی ریاست دہلی کے وزیر اعلیٰ و عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال بھی اہلیہ کے ہمراہ منگی میں شریک ہوئے۔

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ سمیت کئی سیاستدان اور بالی وڈ شخصیات بھی منگنی کی تقریب میں موجود تھیں۔

Back to top button