’پٹھان‘ بنگلادیش میں ریلیز ہونے والی پہلی بھارتی فلم بن گئی

بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ بنگلادیش میں ریلیز ہونے والی پہلی بھارتی فلم بن گئی۔

شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘  رواں سال 25 جنوری کو دنیا بھر میں ریلیز ہوئی تھی اور بھارت سمیت دنیا بھر سے 1 ہزار کروڑ کا بزنس کیا۔

فلم پٹھان کی کمائی اب بھی کم نہیں ہوئی ہے اور  فلم بنگلادیش میں گزشتہ روز ریلیز کی گئی ہے۔

فلم پٹھان بنگلادیش میں ریلیز ہونے والی پہلی بھارتی فلم بن گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کے 41 سنیما گھروں میں پٹھان ریلیز کی گئی ہے جس کے روزانہ 198 شوز ہوں گے جبکہ فلم کی نمائش سے قبل ہی ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سلمان خان کی فلم ’وانٹڈ‘ بھی 2015 میں نمائش کیلئے پیش کی گئی تھی تاہم حکومت نے مقامی اداکاروں اور عوام کے احتجاج کے باعث پابندی لگا دی تھی۔

Back to top button