پشاور،موبائل مارکیٹ میں آتشزدگی، ڈیڑھ ارب کے نقصان کا خدشہ

پشاور کے علاقے صدر میں قائم موبائل فون مارکیٹ میں آتشزدگی کے سبب ڈیڑھ ارب روپے کے نقصان کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
موبائل مارکیٹ میں گزشتہ شب اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس سے کروڑوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا، حکام نے ابتدائی طور پر شارٹ سرکٹ کو آگ لگنے کی وجہ قرار دیا۔رات گئے لگنے والی آگ تاحال بجھائی نہ جاسکی، ترجمان ریسکیو 1122 بلال فیضی نے کہا ہے کہ آگ پر 80 فیصد قابو پا لیا گیا ہے۔
موبائل مارکیٹ کے مالک نے بتایا کہ مارکیٹ میں 60 سے زائد دکانیں اور 50 سے زائد گودام تھے جبکہ 15 سے زائد کبینز بھی قائم کیے گئے تھے۔

Back to top button