پیٹرولیم لیوی سے 1ہزار65ارب روپے سےزائدوصولیوں کا پلان تیار

نگران حکومت نے نئے مالی سال کے لیے پیٹرولیم لیوی سے ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ1ہزار65ارب روپے سے زائد وصولیوں کا پلان تیار کرلیا ۔
حکومت نے پیٹرولیم لیوی سے وصولیوں کا پلان عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو پیش کردیا ۔خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ شہری آئندہ مالی سال بھی پیٹرولیم لیوی کے اضافی بوجھ کی زد میں رہیں گے۔
واضح رہے کہ 11 جنوری کو آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی تھی۔
پاکستان کو قرض پروگرام کے تحت ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز پہلے ہی مل چکے ہیں، آئی ایم ایف سے مزید 70 کروڑ ڈالرز ملنے سے پاکستان کو جاری کردہ رقم 1.9 ارب ڈالر ہوجائے گی۔
یاد رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گزشتہ سال جون میں معاشی استحکام کے پروگرام کی حمایت کے لیے 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمینٹ کا معاہدہ طے پایا تھا۔
