پشاور دھماکہ : پنجاب میں بھی سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم

پشاور دھماکے کے بعد آئی جی پنجاب نے صوبے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب انعام غنی نے پشاور دھماکے کے تناظر میں صوبے میں سکیورٹی الرٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔ آئی جی پنجاب انعام غنی نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو حساس مقامات، عبادت گاہوں اور عوامی مقامات کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کر دی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ڈی پی اوز سمیت دیگر افسران خود فیلڈ میں نکل کر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں۔ بین الصوبائی اور بین الاضلائی چیک پوسٹوں پر چیکنگ کا عمل موثر بنایا جائے، انہوں نے ڈولفن اور پیرو فورسز کے گشت کے اوقات کار بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں سرچ، سوئپ اور انٹیلی جسن بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے۔
واضح رہے کہ آج صبح پشاور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پشاور کے علاقے دیر کالونی میں دھماکے سے 7 بچے شہید اور70 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں زیادہ تعدد بچوں کی ہے، جن کی عمریں 11 سے17 سال کے درمیان ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایک شخص سرخ رنگ کا بیگ لے کر مدرسے میں داخل ہوا۔ نامعلوم شخص کے مدرسے میں داخل ہوتے ہی دھماکہ ہوگیا۔ مدرسے میں داخل ہونے والے شخص کی تلاش جاری ہے جب کہ پولیس حکام نے مزید بتایا ہے کہ دھماکہ آیی ای سے کیا گیا۔ یہ دیسی ساختہ بم تھا ٹائم ڈیوائس بھی نصب تھی۔ پولیس کے مطابق دھماکہ بچوں کے مدرسے کے قریب ہوا، جہاں 100سے زائد بچے تعلیم حاصل کر رہے تھے، بم ناکارہ بنانے والی ٹیم اور ریسکیو اہلکاروں کی بڑی تعداد مدرسے میں پہنچ گئی، جب کہ علاقے کو فوری طور سیل کر دیا گیا، زخمیوں کی زیادہ تعداد کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زیادہ تر کے سروں میں چوٹیں آئی ہیں جس کی وجہ سے ان کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button