پنجاب میں بڑے نام خود کو وزارت اعلیٰ کا حقدار سمجھتے ہیں

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے، حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے صرف افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ ماضی میں چوروں اور ڈاکوؤں نے ملک کو لوٹا جس کی وجہ سے ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا جو ہماری مجبوری تھی۔ ایک بار پھر مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں مہنگائی ختم کریں گے اور عمران خان کہتے ہیں کہ ملکی مسائل 2020 تک حل ہو جائیں گے لیکن پنڈی کے لوگوں سے کہتا ہوں کہ پریشان نہ ہوں مسائل 2021 تک حل ہوں جائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بڑے نام سمجھتے ہیں کہ وزارت اعلیٰ پر ان کا حق ہے جب کہ جو کرپٹ ہوگا عمران خان کی کیبنٹ میں نہیں ہوگا۔ حکومت کی اتحادی جماعتوں کے تحفظات سے متعلق بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی باتیں جائز ہیں جب کہ چوہدری برادران بھائیوں کی طرح ہیں اور دونوں ہی جماعتیں عمران خان کے ساتھ کھڑی رہیں گی۔
آٹا بحران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میں نے کابینہ میں ڈٹ کر مخالفت کی کہ آٹا درآمد نہ کریں، کابینہ میں تجویز بھی دوں گا کہ منتخب لوگوں کی پرائس کنٹرول کمیٹی ہونی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button