نوازشریف کی شاہد خاقان کو درخواست ضمانت دائر کرنے کی ہدایت

ایل این جی کیس میں گرفتار ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کو سابق وزیر اعظم اور پارٹی قائد نوازشریف نے درخواست ضمانت دائر کرنے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق لندن میں زیر علاج سے مسلم ليگ ن کے سربراہ مياں نوازشريف نے ايل اين جی کيس ميں نيب کی زير حراست سابق وزيراعظم شاہد خاقان عباسی کو ضمانت کی درخواست دائر کرنے کی ہدايت جاری کردیں ہیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نوازشریف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ بدنام زمانہ احتساب کے خلاف توانائی ضائع کرنے کی ضرورت نہیں، سب جانتے ہیں کہ آپ کے خلاف مقدمات من گھڑت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کو ضمانت کے قانونی حق کو استعمال کرنا چاہیے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے شاہد خاقان عباسی کو پہلے پیغام بھیجا، پھر کال کی۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گزشتہ سال جولائی میں نیب کی جانب سے ایل این جی کيس میں تحقیقات کےلئے حراست ليا گیا تھا۔ شاہد خاقان عباسی نے کيس ميں ابھی تک ضمانت کی درخواست دائر نہيں کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button