خیبر پختونخوا شہریوں کی آسانی کےلیے سہولت سینٹرز کا آغاز

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے شہریوں کی آسانی کےلیے شہری سہولت سینٹرز (سی ایف سی ایس )کا آغاز کیا جارہا ہے جہاں شہری اپنے یوٹیلیٹی بلز، دستاویزات وغیرہ الیکٹرانک طریقے سے جمع کروا سکیں گے۔
ڈیجیٹل پاکستان فری پروگرام جس کے تحت 10لاکھ لوگوں کو ڈویلپنگ ڈیجیٹل اسکلز سکھائی جائیں گے کے پی کے حکومت بھی پشاور میں شہری سہولت سینٹرز کا آغاز کرنے جا رہی ہے اس مقصد کےلیے صوبائی حکومت نے انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کو منصوبہ شروع کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
ابتدائی طور پر سینٹرز میں شہریوں کوسات محکموں کے حوالے سے سہولیات دی جائیں گی جن میں ایکسائز ،پولیس ،واسا ،بورڈ آف ریونیو ،ہوم ڈپارٹمنٹ ،نادرا اور بلدیہ کا محکمہ شامل ہے محکمہ آئی ٹی افسران کے مطابق محکمہ نادرا کی طرح کام کریگا لیکن صرف صوبائی سطح پر جسے مستقبل میں دیگر محکموں تک بھی پھیلایا جا سکے گا پروگرام کے تحت شہری محکموں کا دورہ کئے بغیر اپنے بلز اور کاغذات الیکٹرانک طور پر جمع کر واسکیں گے۔
کے پی آئی ٹی بی کے ڈائریکٹر شہباز کا کہنا ہے کہ کہا کہ اس پروگرام کے تحت شہری نقدی کے بغیر اپنی رقوم اور کاغذات ،بلز وغیرہ الیکٹرانک طور پر جمع کروا سکیں گے اسی طرح کا سسٹم پنجاب اور سندھ میں بھی کامیابی سے چل رہا ہے اور کے پی کے تیسرا صوبہ ہوگا جو اس سسٹم کو اپنائے گا۔
