پنجاب میں تعلیمی ادارے بند، شفقت محمود ایک بار پھر طلبہ کے ’جانی ‘ بن گئے

ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے چند دیگر شہروں میں تعلیمی اداروں میں 15 روزہ چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس مین بتایا کہ فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، ملتان، راولپنڈی، سیالکوٹ، گجرات میں 15مارچ سے چھٹیوں کا اعلان کیا جارہا ہے جس کے تحت اسکول 28 مارچ تک بند رہیں گے، جب کہ اسلام آباد میں بھی ان پندرہ روز کےلیے تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
وفاقی وزیر کے اعلان کرتے ہی سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر طالب علموں کی جانب سے ٹویٹس کا انبار لگ گیا۔ چونکہ ابھی پنجاب میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا تو دیگر صوبوں کے طلبہ نے دلچسپ انداز میں ناراضی کا اظہار کیا،
ایک صارف نے کہا کہ ’شفقت محمود جانی وڈا وڈا لو ہوگیا۔
کچھ صارفین کی جانب سے تعلیمی ادارے بند کرنے پر شفقت محمود سے ناراض ہوئے تھے تاہم اب انہوں نے شفقت محمود سے دوبارہ دوستی کر لی۔
ایک صارف نے کہا کہ شفقت محمود طالب علموں کو کبھی مایوس نہیں کرتے۔
واضح رہے کہ وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس مین بتایا کہ فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، ملتان، راولپنڈی، سیالکوٹ، گجرات میں 15مارچ سے چھٹیوں کا اعلان کیا جارہا ہے جس کے تحت اسکول 28 مارچ تک بند رہیں گے، جب کہ اسلام آباد میں بھی ان پندرہ روز کےلیے تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ اجلاس کے بعد ڈاکٹر فیصل سلطان اور شفقت محمود کی میڈیا کو بریفنگ دی اور بتایا کہ کورونا کیسز میں اضافے کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے چند دیگر شہروں میں 15 روزہ چھٹیوں کا اعلان کیا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button