پنجاب میں نمونیا میں مبتلا مزید 13بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں خشک اور شدید سردی کی وجہ سے نمونیا کی وبا پرقابو نہیں پایا جاسکا ہے۔مزید13بچے دم توڑ گئے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں مزید ایک ہزار 45 نمونیا کے کیسزرپورٹ ہوئے جب کہ اس دوران نمونیا سے ہی13 بچے انتقال کرگئے۔
محکمہ صحت پنجاب کا بتانا ہے کہ لاہور میں 24 گھنٹے میں نمونیا کےمزید 248 کیسز سامنےآئے اور ایک بچہ نمونیا سے انتقال کرگیا ۔پنجاب میں رواں سال نمونیا سےاب تک 17 ہزار248 بچےمتاثرہوئے جب کہ صوبے میں رواں سال اب تک 288 بچے نمونیا سے انتقال کر چکے ہیں۔

Back to top button