پنجاب کی 15رکنی کابینہ کی تشکیل کیلئےمشاورت مکمل

پنجاب میں 15رکنی کابینہ کی تشکیل کیلئے ناموں پرمشاورت مکمل ہو گئی،48گھنٹوں میں پنجاب کابینہ حلف اٹھائے گی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں کابینہ کی تشکیل دو مراحل پر مشتمل ہوگی۔پہلے مرحلے میں 15رکنی کابینہ تشکیل کی جائے گی ۔مسلم لیگ ن سے 12، مسلم لیگ ق سے 2 اور آئی پی پی سے 1 وزیر ہوگا۔
پنجاب کابینہ میں مریم اورنگزیب ،خواجہ سلمان رفیق ، خواجہ عمران نذیر، بلال یسین، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن ،عظمی بخاری،سردار شیر علی گورچانی ،احمد خان لغاری،راحیلہ خادم حسین ،سبطین بخاری،کرنل ریٹائرڈ محمد ایوب خان گاندھی پنجاب کابینہ کا حصہ ہونگے ۔
ملک آصف بھاء اختر بوسال، میاں یاور زمان، فدا حسین، تنویر اسلم ملک، ملک اسد کھوکھر، فرخ علی جاوید، شیخ سلمان نعیم کو دوسرے مرحلے میں صوبائی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔
استحکام پاکستان پارٹی کے ملک غضنفر عباس چھینہ،مسلم لیگ ق سے چوہدری شافع حسین کو صوبائی کابینہ میں شامل کیاجائےگا۔
