پولیس بھارتی اداکارہ پر چاقو سے حملہ کرنیوالے تک پہنچ گئی

شادی سے انکار پر بھارتی اداکارہ مالوی ملہوترہ کو ان کے دوست نے چاقو سے حملہ کرکے زخمی کردیا تھا البتہ پولیس حملہ کرنے والے ملزم تک پہنچ گئی۔۔
اداکارہ مالوی پر حملہ گزشتہ رات گھر جاتے کیا گیا۔ اداکارہ پر چاقو سے پیٹ میں تین بار وار کیا گیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئیں اور ممبئی کے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پولیس رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ حملہ آور موقع واردات سے اپنی کار میں فرار ہوگیا تھا تاہم اس کی شناخت کرلی گئی ہے اور وہ اداکارہ کا دوست ہے جبکہ داکارہ کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے شادی پیشکش کی تھی تاہم انکار پر حملہ کیا اور وہ اسے ایک سال سے جانتی ہیں۔
ممبئی پولیس نے ادکارہ مالوی ملہوترہ پر گزشتہ روز چاقو سے حملہ کرنے والے ملزم کا پتا لگالیا ، جس کی شناخت یوگیش مہیپال سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کو منگل کی رات کو ہی ممبئی سے 50 کلو میٹر دور پلگھار ضلع میں واقع اسپتال سے ٹریس کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت اس وقت ہوئی جب پولیس کی ٹیم واقعے سے متعلق تحقیقات کے لیے اسپتال پہنچی۔ ملزم اسی اسپتال میں اپنے علاج کے لیے داخل ہے اس لیے اسے باضابطہ گرفتار نہیں کیا گیاہے۔ بھارتی میڈیا کےمطابق اداکارہ مالوی ملہوترہ نے بتایا کہ ملزم نے شادی سے انکار پر چاقو سے حملہ کیا تھا اور اس پھر اپنی کار میں فرار ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button