پولیس نےایف آئی اے کےجعلی دفترکی نشاندہی کرنےوالوں کوہی گرفتارکرلیا

کراچی میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے جعلی دفتراورٹارچرسیل کی نشاندہی کرنا جرم بن گیا، پولیس نے نشاندہی کرنے والے شہریوں کو ہی گرفتار کرلیا۔
خیال رہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں ایف آئی اے سائبر سیل نے حمزہ اورحذیفہ نامی شہریوں کی نشاندہی پرسولجربازارمیں چھاپہ مارا تھا جس میں وہاں پرقائم ایف آئی اے سائبرسیل کےجعلی دفتراورٹارچرسیل کا انکشاف ہوا تھا۔ جعلی دفترچلانے والےخود کوایف آئی اے اہلکارظاہرکرکےشہریوں پرتشدد کرتےتھےجب کہ جعلی دفترسےتشدد کی متعدد فوٹیجزبھی ایف آئی اے نےتحویل میں لی تھیں۔
اب شارع فیصل تھانے کی پولیس نےجعلی دفت کی نشاندہی کرنےوالے دونوں گواہان سمیت 3 افراد کوگرفتارکرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ایک خاتون نے تینوں ملزمان کے خلاف بلیک میلنگ کامقدمہ درج کروایا ہےاورمقدمے کی تفتیش میرٹ پرکی جارہی ہے۔ دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ جعلی ایف آئی اے دفتر کیس میں حمزہ اورحذیفہ ہمارے گواہان ہیں۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مدعی خاتون نے گواہان کےخلاف ہراسانی کی شکایت ایف آئی اے سائبرسیل میں بھی دی تھی تاہم وہ گواہان کے خلاف کوئی بھی ثبوت دینے میں ناکام رہی تھیں۔
