پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی فی لیٹر قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 74 ڈالر فی بیرل رہیں ، گزشتہ ماہ کی نسبت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 فیصد تک کمی آئی۔
وفاقی حکومت نے گزشتہ 13 دن میں 68 تا 74 ڈالر فی بیرل تیل خریدا لہٰذا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں میں کمی متوقع سمجھی جا رہی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 سے 10 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی تاہم لیوی ٹیکس بڑھانے کی صورت میں 4 روپے فی لیٹر تک کمی ہوسکتی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق سمری آج حکومت کو بجھوائی جائے گی جبکہ آئندہ 15 روز کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کل متوقع ہے۔
