پٹرولیم مصنوعات 10 روپے مہنگی کرنے کی سفارش

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں‌ میں ایک مرتبہ پھر اضافے کی نوید سنا دی گئی۔

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دس روپے فی لٹر اضافے کی سفارش کر دی ، اس سلسلے میں وزارت خزانہ کو سمری ارسال کر دی گئی۔

وزارت خزانہ کو ارسال کی گئی سمری کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 90 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل 10 روپے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان دیں گے ، نئی قیمتوں کا اطلاق وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا تاہم یہ بھی ممکن ہے کہ پٹرولیم لیوی اور سیلز ٹیکس کم کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

Back to top button