پٹرول مہنگا ہونے پر اپوزیشن کا قومی اسمبلی میں‌ شدید احتجاج

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں‌ میں‌ اضافے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا.

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی زیر صدارت اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے خدارا لوگوں پر رحم کریں‌ ، عوام پر پٹرول بم گرا دیا گیا ہے ، اپوزیشن کے اراکین نے اجلاس کے دوران اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی جس کے بعد اپوزیشن اراکین نے سپیکر ڈائس کا گھیراؤ کر لیا.قومی اسمبلی میں‌ احتجاج کے دوران اپوزیشن اراکین نے ہاتھوں میں بینرز اُٹھا رکھے تھے ، خواتین ارکان نے گلی گلی میں شور ہے ،عمران خان چور ہے کے نعرے لگائے۔

پٹرول مہنگا کرنے پر بات کرنے کا موقع نہ دینے پر مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا اور کہا کہ اگر ہمیں اس ایوان میں بھی بات کرنے کا موقع نہ ملے تو پھر یہاں بیٹھنے کا فائدہ نہیں ۔ خواجہ آصف کے بائیکاٹ کے بعد اپوزیشن ارکان ایوان سے نکل گئے ، ڈپٹی سپیکر نے اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا۔

Back to top button