پہلا ٹی ٹوئنٹی:پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف بائولنگ کا فیصلہ

پاکستان نے ویسٹ اندیز کے خلاف پہلئے ٹی20 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔برج ٹاؤن میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹی20 میچ کھیلنے والی ٹیم میں متعدد تبدیلیاں کی ہیں اور 19سالہ فاسٹ باؤلر محمد وسیم کو ڈیبیو کرایا ہے۔میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔
پاکستان: بابر اعظم(کپتان)، محمد رجوان، شرجیل خان، فخر زمان، محمد حفیظ، اعظم خان، شاداب خان، حسن علی، محمد وسیم، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان قادر۔
