پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی پر پابندی کی مخالفت کرنے والے پارٹی رہنماؤں کے بیانات سے اظہار لاتعلقی

پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرنے کے وفاقی حکومت کے اعلان کی مخالفت کرنے والے پارٹی کے کچھ رہنماوں کے بیانات کو ان کی ’ذاتی‘ رائے قرار دے دیا۔

سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی نیئر بخاری نے پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کےبیان کو مسترد کردیا،انہوں نے کہا چونکہ پی ٹی آئی پر پابندی کی تجویزپر پارٹی میں کسی بھی سطح پر بات نہیں ہوئی،لہٰذا پارٹی رہنماؤں کی جانب سے دیے گئے بیانات کو ان کی ذاتی رائےکے طور پر لیا جانا چاہیے۔

Back to top button