پی ایس ایل 6: ملتان سلطانز کی لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)2021 میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں لاہور قلندرز ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ٹیم میں سہیل تنویر کی جگہ سہیل خان کو شامل کیا گیا ہے جب کہ لاہور قلندرز نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی۔
خیال رہے کہ ملتان سلطانز ابتدائی دونوں میچوں میں ناکام جب کہ لاہور قلندرز نے دونوں میچوں میں کامیابی حاصل کرکے 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہے۔
میچ کےلیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:
لاہور قلندرز: سہیل اختر (کپتان)، فخر زمان، محمد حفیظ، جان ڈینلی، بین ڈنک، سمت پٹیل، ڈیوڈ ویزے، احمد دانیال، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، سلمان مرزا۔
ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان)، کرس لین، جیمز وینس، صہیب مقصود، رلی روسو، خوشدل شاہ، شاہد آفریدی، کارلوس بریتھویٹ، سہیل خان، عثمان دار، شاہنواز دھنی۔
