پی سی بی کا بنگلہ دیش کےخلاف ٹی ٹونٹی سیریزمیں ٹکٹوں کی قیمتیں کم رکھنے پراتفاق

‏پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریزکے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں کم سے کم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی سٹیڈیم میں ڈیپارٹمنٹل میٹنگزکا آغازہوگیا ہے، زرائع کے مطابق پاکستان اوربنگلہ دیش کے مابین ٹی ٹونٹی سیریزکے لیے وقت کی کمی کے باعث فوری طور پر تیاریوں شروع کر دی گئی ہیں، پی سی بی حکام میچز کے اوقات کار اور ٹکٹوں کی قیمتوں کے حوالے سے بھی آج بات چیت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ تین ٹی ٹونٹی میچزکے ٹکٹوں کی قیمتیں زیادہ نہ رکھنے پراتفاق ہوا ہے، لاہور کے موسم کومدنظررکھتے ہوئے میچزکےاوقات کارطے کرتے وقت سامنے رکھا جائے گا ۔ لاہورکے موسم کی وجہ سے ٹی ٹونٹی میچز دوپہر دو بجے شروع کرنے کی بھی تجویز ہے ۔ پی سی بی نے گراؤنڈ سٹاف کو پچزکی تیاری فوری شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے اور ‏موسم کو پیش نظر رکھتے ہوئے بیٹنگ سپورٹنگ وکٹ بنانے کی ہدایات دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹیسٹ اورایک روزہ میچوں کی سیریزکا شیڈول طے پاگیا ہے۔ شیڈول کے مطابق سیریز میں شامل 3 ٹی ٹوئنٹی، 1 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز پاکستان میں ہوں گے، شیڈول کو حتمی شکل پاکستان اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ حکام کی ملاقات میں دی گئی جب کہ آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر نے معاملات طے کرنے میں معاون کا کردار ادا کیا ہے۔
نئے شیڈول کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ ٹیم 24 سے 27 جنوری تک لاہور میں 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی، مہمان ٹیم 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلے گی جب کہ پی ایس ایل کے بعد دونوں ٹیموں کا ایک ون ڈے 3 اپریل کو کراچی میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ 5 سے 9 اپریل تک کراچی میں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button