پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے ایک مرتبہ پھر گلے شکوے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی حکومت بنانے کا کریڈٹ لیتے ہوئے ایک مرتبہ پھر گلے شکوے کرتے ہوئے کہا کہ مجھے عمران خان سے سازش کے تحت الگ کیا گیا۔

لودھراں میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب میں اسمبلی ارکان کی پی ٹی آئی میں شمولیت کےلیے طیاروں کے استعمال کا ذکر بھی زبان پر آگیا۔جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ الیکشن سے 6 مہینے پہلے مجھے بہت ہی غلط اور فضول فیصلے سے نا اہل کیا گیا اور پھر 2018 کے الیکشن کے بعد جب ہماری حکومت بن گئی تو باقاعدہ سازش کے تحت مجھے خان صاحب سے الگ کردیا گیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں تحریک انصاف کامیاب ہوئی لیکن کچھ سیٹیں کم ہوئیں تو پھر آپ کو پتہ ہےکہ جہاز چلا۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ سے پی ٹی آئی کی 8 سیٹیں کم تھیں، خان صاحب کا پیغام آیا کہ پنجاب کے بغیر حکومت کا فائدہ نہیں، جس پر میں نےکہا، فکر نہ کریں۔

Back to top button