پی ٹی آئی رہنما شہباز گل موٹروے پر ٹریفک حادثے میں زخمی

تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل موٹروے پر ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے۔
موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ خانقاہ ڈوگرا کے قریب پیش آیا، گاڑی میں موجود افراد کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں۔
ترجمان کے مطابق حادثے میں کسی دوسری گاڑی کے ملوث ہونےکے شواہد نہیں ملے، زخمیوں کو طبی امداد دے کرکچھ دیر میں اسلام آباد روانہ کر دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق شہباز گل دوست کے ہمراہ سفر کر رہے تھے کی گاڑی کو حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی سے پیش آیا۔جبکہ بعض ذرائع کا کہنا تھا کہ شہباز گل کی گاڑی کو پیچھے سےآنیوالی والی گاڑی نے ہٹ کیا.

Back to top button