پی پی پی رہنماحاجی نواز کھوکھر انتقال کر گئے

‏پی پی پی رہنما اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی حاجی نواز کھوکھر انتقال کر گئے. نواز کھوکھر سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کے والد اور سابق وفاقی وزیر تھے.
سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی حاجی نواز کھوکھر کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ حاجی نواز کھوکھر کچھ عرصے سے علالت کے باعث اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی حاجی نواز کھوکھر سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کے والد اور معروف کاروباری شخصیت تاجی کھوکھر کے بھائی تھے۔ کچھ دن قبل تاجی کھوکھر کا بھی انتقال ہو گیا تھا۔ حاجی نواز کھوکھر کے انتقال پر پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنماؤں نے مصطفیٰ نواز کھوکھر سے اظہار تعزیت کیا، سابق صدر آصف علی زرداری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔
حاجی نواز کھوکھر کے انتقال پر وفاقی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ’’حاجی نواز کھوکھر کی رحلت سے پاکستان کی سیاست کا ایک باب ہمیشہ کیلئے بند ہو گیا، پوٹھوہار کی سیاست کی کتاب ان کے تذکرے کے بغیر مکمل ہی نہیں ہو سکتی، میرے لئے شفیق بزرگ کا درجہ رکھتے تھے، مصطفیٰ نواز کھوکھر کیلئے تو ایسا خلاء ہے جو جیتے جی پورا نہیں ہونا، خدا غریق رحمت کرے، آمین‘‘
اس سے قبل سینئر صحافی حامد میر نے اپنے ٹوئٹ میں حاجی نواز کھوکھر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر حاجی نواز کھوکھر کی وفات انکے اہل خانہ اور دوست احباب کے لئے بہت بڑا صدمہ ہےچار دن پہلے انکے بھائی تاجی کھوکھر کا انتقال ہو گیا تھا اللّٰہ تعالیٰ دونوں بھائیوں کی مغفرت فرمائے اورمصطفیٰ نواز کھوکھر سمیت تمام اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے(آمین)‘‘۔
واضح رہے کہ حاجی نواز کھوکھر پیپلز پارٹی کے سینئر ترین رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے.ایک روز پیشتر انکے چھوٹے بھائی تاجی کھوکھر کا بھی راولپنڈی میں انتقال ہو گیا تھا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button