چلاس میں بس پر فائرنگ سے 8 افراد جاں بحق، 26 زخمی

چلاس میں شاہرہ قراقرم پر نامعلوم افراد کی بس پر فائرنگ سے بس سامنے سے آنے والے ٹرک سے جا ٹکرائی جس سے 8 افراد جاں بحق جبکہ 26 کے قریب زخمی ہوگئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) چلاس عارف احمد نے بتایا کہ فائرنگ کا نشانہ بننے والی بس ٹرک سے ٹکرا گئی، جس سے ٹرک میں آگ لگ گئی، ڈی سی نے مزید کہا کہ جائے وقوعہ پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں، زخمیوں کو ریجنل ہیڈکوارٹر اسپتال چلاس منتقل کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق لاشیں بھی ہسپتال منتقل کی گئی ہیں، مسافر بس ضلع غذر سے راولپنڈی جا رہی تھی۔

Back to top button