چلڈرن آف ایشیا گیمز میں شہیر طارق نے برانز میڈل نام کرلیا

روس میں جاری چلڈرن آف ایشیا گیمز میں پاکستان کے شہیر طارق نے برانز میڈل نام کرلیا۔
روس کے شہر یاکوتسک میں چلڈرن آف ایشیا گیمز کے مقابلے جاری ہیں۔شہیر طارق نے ماس ریسلنگ کے مقابلوں میں پہلا میڈل حاصل کیا۔
واضح رہے کہ شہیر نے بھارتی اور منگولیہ کے کھلاڑیوں کو شکست دی جبکہ تیسرے میچ میں روسی کھلاڑی سے شکست کاسامنا کرنا پڑا

Back to top button