برطانوی انتخابات میں بڑے اپ سیٹ کا امکان

برطانوی انتخابات کیلئے امیدواروں کی انتخابی مہم جاری ہے ۔انتخابات میں بڑے اپ سیٹ کاامکان ،بڑے رہنما ہار بھی سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں انتخابی مہم عروج پرپہنچ چکی ہے ۔مسلمانوں کے ووٹوں کو بھی خصوصی اہمیت دی جاری ہے۔برطانیہ کے شہر برمنگھم میں بڑے برج الٹنے کاامکان بڑھ گیا۔
انتخابات میں امیدواروں کی جانب سے بلند وبانگ دعوے کئے جارہے ہیں۔امیدوار خالد محمود کاکہنا تھا کہ روزگار سمیت دیگر مسائل برطانیہ کی بڑی پارٹی ہی حل کر سکتی ہے۔مسلمانوں کو سب سے پہلے غزہ کا مسئلہ درپیش ہے ہمیں بڑی سیاسی جماعتوں سے بہت امیدہے کہ غزہ کا مسئلہ حل کیاجائے گا ۔
آزاد امیدوارشکیل افسر نے کہا کہ منتخب امیدواروں نے مسائل حل نہیں کئے بلکہ ہمیشہ ووٹرز کو نظرانداز کیاگیا۔لیبرپارٹی کے امیدواروں نے بھی کوئی خاص کارکردگی نہیں دکھائی۔
