چیف سیکٹرانضمام الحق کو قبل از وقت گھر بھیجنے کا معاوضہ ڈیڑھ کروڑ

ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی انتہائی غیرمعیاری ہے، مسلسل 4 میچز میں شکست کے بعد سیمی فائنل میں رسائی تقریبا ناممکن بن چکی، ایسے میں ناقدین کی توپوں کا رخ کپتان بابر اعظم کے ساتھ چیف سلیکٹر کی جانب بھی ہو گیا، البتہ انھوں نے اپنے لیے متوقع حالات کا پہلے ہی سوچ کر پیش بندی کر لی تھی۔
ذرائع کے مطابق اگر بورڈ نے انضمام کو قبل از وقت عہدے سے ہٹایا تو ڈیڑھ کروڑ روپے ادا کرنے ہوں گے، یہ 25 لاکھ ماہانہ کے لحاظ سے 6 ماہ کی تنخواہ ہے۔
دستاویز کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی گذشتہ میٹنگ میں انضمام الحق کو بھی مدعو کیا گیا تھا، وہاں اظہار خیال کرتے ہوئے انھوں نے کہا تھا کہ مقامی کوچزو آفیشلز کو بھی غیرملکیوں کے برابر معاوضہ ملنا چاہیے، پی سی بی سے منسلک ہونے کیلیے میں اپنے معاہدے چھوڑ کر آ رہا ہوں تو مجھے بھی یکساں رقم امریکی ڈالرز میں دیں، انھوں نے 25 لاکھ ماہانہ تنخواہ، چار سالہ معاہدے اور قبل از وقت اختتام کی صورت میں 6 ماہ کے نوٹس پیریڈ کا مطالبہ کیا۔
سی او او نے یاد دلایا کہ ایم سی کو طویل المدتی معاہدوں کی اجازت نہیں ہے مگر ممبران نے خصوصی کیس قرار دیتے ہوئے اس کی منظوری دے دی تھی،مذکورہ میٹنگ میں ممبر کلیم اے خان نے پوچھا تھا کہ کیا چیف سلیکٹر پاکستان ٹیم کی سلیکشن میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے مدد لیتے ہیں، خواجہ ندیم نے ایسا سافٹ ویئر اور ڈیٹا بیس تشکیل دینے کا مشورہ دیا۔

Back to top button