چین میں سالانہ آئس فیسٹیول کا آغاز

چین کے شہر ہاربن میں برف سے بنی بلند و بالا عمارتوں اور محلات کے سالانہ آئس فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے۔
چین کے شمال کے مشرقی شہر میں سالوں سے منعقد ہونے والے اس فیسٹیول میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوتی ہے اور کورونا وائرس کے کچھ کیسز کے باوجود اس کا انعقاد کیا گیا ہے۔
اس سالانہ آئس فیسٹیول کی تیاریاں ہفتوں قبل ہی شروع ہوگئی تھیں جس کے لیے ورکرز سونگہوا دریا کی سطح سے لاکھوں مکعب فٹ اسنو اس فیسٹیول کے لیے لے کر آئے۔رات کی روشنی میں برف سے بنے یہ خوبصورت محلات فیسٹیول میں آنے والے سیاحوں کو محظوظ کررہے ہیں، جس میں شرکت کے لیے کانٹیکٹ ٹریسنگ ایپ پر ‘ہیلتھ کوڈ’ دکھانا اور داخل ہونے سے قبل درجہ حرارت چیک کرانا لازمی ہے۔
چین کے شہر ہاربن میں برف سے بنی بلند و بالا عمارتوں اور محلات کے سالانہ آئس فیسٹیول کا آغاز ہوگیا-چین میں یہ فیسٹیول سے ہر سال منعقد کیا جارہا ہے-اس فیسٹیول میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوتی ہے-کورونا وائرس کے کچھ کیسز کے باوجود اس کا انعقاد کیا گیا ہے-سالانہ آئس فیسٹیول کی تیاریاں ہفتوں قبل ہی شروع ہوگئی تھیں
سونگہوا دریا کی سطح سے لائی گئی لاکھوں مکعب فٹ سے یہ محلات تیار کیے گئے ہیں-رات کی روشنی میں برف سے بنے یہ خوبصورت محلات فیسٹیول میں آنے والے سیاحوں کو محظوظ کررہے ہیں-فیسٹیول میں شرکت کے لیے کانٹیکٹ ٹریسنگ ایپ پر ‘ہیلتھ کوڈ’ دکھانا لازمی ہے-آئس فیسٹیول میں داخل ہونے سے قبل درجہ حرارت چیک کرانا لازمی ہے-س فیسٹیول کا آغاز ہاربن میں 5 جنوری کو ہوا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button