چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 563 ہوگئی

چین کےشہر ووہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس نے مزید 73 افراد کی جان لےلی، یہ اب تک ایک روز میں مرنے والوں کی سب زیادہ تعداد ہے۔
چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے جب کہ حکومت کی جانب سے وائرس سے متاثرہ مریضوں کےلیے نئے اسپتال بھی تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 73 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جس میں سے زیادہ تر ہلاکتیں ہوبئی صوبے میں ہوئی ہیں جب کہ تین افراد تیانگ جنگ، ہی لونگ جیانگ اور گوئز ہو میں ہلاک ہوئے۔ چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 563 ہو گئی ہے۔ چین سے ہابر ہانگ کانگ اور فلپائن میں کورونا وائرس کے باعث 2 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 25 ممالک میں کورونا وائرس پائے جانے کی تصدیق ہو چکی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈ ہینم گبریسس کا کہنا ہے کہ وائرس کی روک تھام کےلیے 67 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی رقم درکار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ رقم بہت ہے لیکن اگر ہم نے کورونا کی روک تھام کے لیے تیاریاں نہ کیں تو یہ رقم بہت کم ثابت ہوگی۔ڈی جی ڈبلیو ایچ او نے بھی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث ایک روز میں سب سے زیادہ ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ افراد کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button