چین کی خلائی گاڑی نے چاند پر جھوپڑی دریافت کر لی
چین کی خلائی گاڑی یو ٹو2 نے چاند کے دور دراز علاقے میں ایک پراسرار جھونپٹری دریافت کر لی ہے۔
چین کی خلائی ایجنسی کی ویب سائٹ کے مطابق چاند کی سطح پرگشت کرتی خلائی گاڑی نے دور درازعلاقے میں ایک چھونپڑی نما چیز دریافت کی ہے۔
خلائی گاڑی کی جانب سے لی گی جھونپڑی کی تصاویرخلائی ایجنسی کو بھیجی گئی ہیں جس میں چاند کے تاریک حصے میں ایک چوکور چیز کو دیکھا جا سکتا ہے۔
ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس بارے میں مزید تحقیق کی جا رہی ہے کہ آخر یہ کیا چیز ہے ، ماہرین کے مطابق جھونپڑی سمجھا جانے والا یہ بڑا پتھریا کسی بڑے پتھر کا ٹکڑا ہوسکتا ہے۔
3 سال قبل چین نے خلائی گاڑی چاند کے دور دراز اورتاریک حصوں کی معلومات جاننے کے لئے روانہ کی تھی۔
