ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 181.20 روپے پر پہنچ گیا
ڈالر کی اُڑان جاری، اوپن مارکیٹ میں تاریخ کی بلند ترین سطح 181.20 روپے پر پہنچ گیا۔
زرمبادلہ کی خرید و فروخت کے نئے ریگولیٹری اقدامات سے سٹہ بازوں نے ’’گرے مارکیٹ‘‘ میں سرمایہ کاری کا آغاز کر دیا ہے۔
فی ڈالر فروخت پر اوپن مارکیٹ ریٹ سے 4 تا 5 روپے زائد ملنے کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی رسد مسلسل متاثر بتائی جا رہی ہے۔
پیر کو اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.30 روپے کے اضافے سے 181.20 روپے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں صرف 4 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
