ڈالر کی قیمت میں 1 روپے، 70 پیسے کمی

انٹربینک، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، ڈالر ایک روپے 70 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 50 پیسے کا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 29 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے سستا ہو کر 279 روپے کا ہو گیا، سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے کو ملا، سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 272 پوائنٹس کے اضافے سے 49 ہزار 703 پر آ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 49 ہزار 531 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Back to top button