کالعدم ٹی ایل پی سے مذاکرات کیلئے دو رکنی کمیٹی تشکیل

پنجاب حکومت نے تحریک لبیک سے مذاکرات کے لیے دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ، صوبائی کابینہ کے سینئر اراکین راجہ بشارت اور چوہدری ظہیر الدین صاحب کالعدم تحریک لبیک کے رہنمائوں سے مذاکرات کریں گے۔

عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ‌ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ‏حضور اکرم ﷺ کی سنت کے مطابق ملک میں امن قائم کرنے کے لیے سب کو متحد ہو کرکام کرنا ہوگا۔

یاد رہے کہ جمعہ کے بعد کالعدم ٹی ایل پی نے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے ، کالعدم تحریک لبیک پاکستان کا مطالبہ ہے کہ ان کے امیر سعد رضوی کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور وفاقی حکومت نے جو معاہدہ کیا اس پر ہر صورت عمل کرے۔

Back to top button