ملک میں‌ ویکسی نیٹڈ افراد کی تعداد 10 کروڑ سے بڑھ گئی

ملک میں ویکسی نیٹڈ افراد کی تعداد بتاتے ہوئے این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ ویکسین لگوانے والے افراد کی تعداد 10 کروڑ سے بڑھ گئی ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ3 کروڑ 80 لاکھ سے زائد افراد اپنا ویکسی نیشن کا کورس مکمل کر چکے ہیں جبکہ 3 کروڑ سے زائد افراد کرونا سے بچاؤ کی ایک خوراک لگوانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

کرونا وائرس کے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 39 ہزار 179 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 552 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ، مثبت کیسز کی شرح 1.40 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

کرونا کے باعث 15 اموات رپورٹ ہوئیں ، کرونا کے باعث ملک میں اموات کی تعداد 28 ہزار 359 ہوگئی جبکہ مجموعی کیسز 12 لاکھ 67 ہزار 945 ہوگئے ہیں۔

Back to top button