لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بوندا باندی

لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بارشیں برسانے والا سسٹم داخل ہو گیا۔گزشتہ رات پنجاب میں بارشیں برسانے والا سسٹم داخل ہو چکا ہے جو آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دیگر شہروں میں بارش کا باعث بنے گا۔
راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤ الدین، حافظ آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، شیخو پورہ میں بارش کا امکان ہے، جب کہ فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر ، جھنگ میں محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ، چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
بہاولپور،رحیم یار خان، خان پور، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان، خانیوال میں بھی آندھی اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے ،لاہوراور گوجرانوالہ ڈویژن کے اضلاع میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔
