کترینہ کیف سلمان خان کی دلہن بنیں گی یا وکی کوشل کی؟


بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان اور کترینہ کیف کی شادی کے پھیرے لیتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اب سوال کیا جا رہا ہے کہ وہ تو دسمبر میں اپنے ساتھی اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کرنے جا رہی تھیں پھر کہانی میں اچانک اتنا بڑا ٹوسٹ کیسے آ گیا؟ یاد رہے کہ بھارتی میڈیا پچھلے ایک مہینے سے یہ رپورٹس دے رہا تھا کہ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل دسمبر میں شادی کرنے جا رہے ہیں، لیکن پھر اسی دوران اچانک سلمان خان کی کترینہ کیف کے ساتھ شادی کے پھیرے لینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس سے کے بعد اس معاملے میں کنفیوژن مزید بڑھ گئی ہے۔
اس ویڈیو کے مارکیٹ ہونے سے پہلے بھارتی میڈیا یہ دعویٰ کر رہا تھا کہ کترینہ اور وکی دسمبر کے دوسرے ہفتے میں راجستھان کے 700 سال پرانے قلعے میں شاہی انداز میں سات پھیرے لگائیں گے۔
یہ بھی بتایا گیا کہ شادی کی اس تقریب میں بالی ووڈ کے کئی ستارے نظر آئیں گے۔ لیکن اب سلمان خان کے ساتھ کترینہ کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں دونوں ایک دوسرے کو پھولوں کے ہار پہنا رہے ہیں۔ اب بھارتی میڈیا نے اس معاملے کی تحقیق کی ہے اور انکشاف کیا ہے کہ پھیرے لینے کی ویڈیو پرانی ہے۔ دراصل یہ ویڈیو فلم ”بھارت” کی شوٹنگ کے دوران کی ہے جس میں مداح وکی کوشل کی بجائے سلمان خان کو بطور دلہا دیکھ سکتے ہیں۔ تاہم اس وضاحت کے باوجود سلمان کے مداح یہ تبصرے کر رہے ہیں کہ چاہے وکی کوشل کتنی ہی کوشش کر لے لیکن کترینہ کیف بالآخر اپنے پرانے دوست سلمان خان کی ہی دلہن بنیں گی۔ دوسری جانب وکی کوشل کی کزن اپاسنا ووہرا نے واضح کیا ہے کہ فی الحال وکی کا کترینہ سے شادی کا کوئی منصوبہ نہیں اور اس بارے تمام باتیں محض افواہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دسمبر میں دونوں کی شادی کی خبریں بھی بے بنیاد ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپاسنا نے کہا کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی کی تاریخوں کے بارے میں جو بحث چل رہی ہے وہ بے بنیاد ہے۔
یاد رہے کہ شوبز ویب سائٹ ’بولی وڈ لائف‘ نے 24 نومبر کو اپنی ایکسکلوژو اسٹوری میں بتایا تھا کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف نومبر کے آخر تک ممبئی کی عدالت میں کورٹ میرج کریں گے جسکے بعد وہ دسمبر کے آغاز میں راجستھان میں روایتی انداز میں شادی کریں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جہاں بھارتی میڈیا گزشتہ دونون کی شادی سے متعلق دعوے کرتا آ رہا ہے، وہیں تاحال ان دونوں نے اپنی شادی اور تعلقات سے متعلق واضح طور پر کوئی بیان نہیں دیا۔ تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ کترینہ کیف وکی کوشل کی دلہن بنیں گی یا اپنے پرانے دوست سلمان خان کے ساتھ شادی کریں گی۔

Back to top button