کیا اداکارہ فاطمہ سہیل نے دوسری شادی کر لی ہے؟

اداکار محسن عباس پر تشدد کے الزامات لگا کر خلع حاصل کرنے والی اداکارہ فاطمہ سہیل کی دوسری شادی کی افواہیں گرم ہیں۔ تاہم اب انہوں نے اس حوالے سے اپنے مداحوں کو سب بتا دیا یے۔
ایک ہی ڈرامے سے شائقین کے دل جیتنے والی اداکارہ فاطمہ سہیل نے مداحوں کے سوالوں پر وضاحت کی ہے کہ ابھی انہوں نے دوسری شادی نہیں کی اور اس بارے اطلاعات صرف افواہیں ہیں۔ یاد رہے کہ فاطمہ نے پہلی شادی 2015 میں اداکار اور گلوکار محسن عباس حیدر سے کی تھی، جن سے انہوں نے ستمبر 2019 میں خلع حاصل کر لی تھی۔ ان کا ایک تین سالہ بیٹا بھی ہے، جو فاطمہ کے ساتھ ہی رہتا ہے۔
شوہر پر تشدد کے الزامات لگانے کے بعد ان سے خلع لینے والی فاطمہ سہیل نے اداکاری کی دنیا میں ڈیبیو ڈرامہ ’میرا دل، میرا دشمن‘ سے کیا تھا جسے شائقین نے کافی پسند کیا اور شوبز ورلڈ میں انہیں ایک پہچان حاصل کرنے میں مدد فراہم کی۔ حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے نہ صرف اپنی پہلی شادی پر بات کی بلکہ دوسری شادی سے متعلق پوچھے گئے سوالوں کے بھی جوابات دیے۔ زیادہ تر شائقین نے ان کی خوبصورتی اور فٹ نیس کی تعریفیں کیں اور انہیں ایک بہادر لڑکی قرار دیا۔ بعض مداحوں نے ان سے سوال کرنے کے بجائے ان کے لیے کمنٹس کیے کہ وہ تنہا والدہ کے طور پر بیٹے کی پرورش کرکے ثابت کر رہی ہیں کہ وہ بہت بہادر لڑکی ہیں۔ بعض افراد نے ان سے سوالات بھی پوچھے، ایک خاتون نے ان سے مشورہ مانگا کہ وہ کسطرح بہادر بنیں اور تنہا والدہ کے طور پر کیسے 24 سال کی عمر کی دو بچیوں کی پرورش کریں؟
فاطمہ سہیل نے بچیوں کی پرورش کرنے والی خاتون کو اچھا پیغام دیا اور انہیں بتایا کہ زندگی ایک امتحان ہال ہے، جس میں ہر انسان کو بہتر سے بہتر کام کرنے کی کوشش کرنی چاہیے اور تھکنا نہیں چاہیے بلکہ چلتے رہنا چاہیے۔اداکارہ نے خاتون کو مشورہ دیا کہ وہ ہار مارنے کے بجائے ڈٹی رہیں اور دل کی باتیں اور مسائل بچوں سے شئیر کیا کریں۔ ایک مداح نے فاطمہ سہیل سے سوال کیا کہ کیا ان کی پہلی شادی محبت کی تھی یا گھر والوں نے رشتہ کرایا تھا؟
فاطمہ سہیل نے جواب دیا کہ ان کی پہلی شادی محبت کی تھی۔ ایک مداح نے پوچھا کہ کیا انہوں نے دوسری شادی کر لی ہے؟ اس پر فاطمہ نے انکار میں جواب دیا۔ ایک فین نے سوال کیا کہ طلاق کے بعد انہیں زندگی گزارنے میں کیا مشکلات پیش آ رہی ہیں؟اداکارہ نے جواب دیا کہ اگر کسی بھی شخص نے شادی یا تعلق کو بچانے کے لیے 100 فیصد کوشش کی ہو لیکن اس کے باوجود وہ ناکام رہے تو پھر اسے خود پر لوبت ملامت نہیں کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا اور اب تو انہیں کبھی کبھی یہ بھی یاد نہیں رہتا کہ انہوں نے کبھی شادی کی تھی اور پھر طلاق بھی لی تھی۔ ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ کیا وہ اس وقت کسی سے تعلقات میں ہیں یا کسی کو پسند کرتی ہیں؟ سس پر انہوں نے پیار بھرے انداز میں سوالیہ جملہ لکھا کہ کیا وہ مداحوں کو اپنے سارے ذاتی معاملات بھی بتا دیں؟
