بختاور بھٹو بھی بے نظیر کی طرح ایک مثالی ماں بن گئیں

سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو بھی اپنی والدہ کی طرح ایک مثالی ماں ثابت ہو رہی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ بیٹے کی پیدائش کے بعد سے بختاور بھٹو کی توجہ کا مرکز صرف ان کی اولاد ہے اور انہوں نے تمام دوسری مصروفیات چھوڑ رکھی ہیں۔ حال ہی میں انکی اپنے بیٹے کے ہمراہ ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جسے دیکھ کر لوگوں نے ان کے مامتا کے انداز کو سراہا ہے۔
بختاور بھٹو کی بیٹے کو گود میں لے کر سینے سے لگانے کی تصویر 28 نومبر کو سب سے پہلے میر حاکم محمود چوہدری کے نام سے بنے انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئر کی گئی۔ تصویر میں بختاور بھٹو زرداری کا کمسن بچہ ان کی گود میں سوتے ہوئے نظر آتا ہے جبکہ ان کی والدہ کو بیٹے کے سر اور جسم پر شفقت سے ہاتھ رکھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ تصویر انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر بھی مختلف افراد نے شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئے اور لوگوں نے ماں اور بیٹے کے لیے دعائیں بھی کیں۔
تاہم بعض افراد نے کم ظرفی دکھاتے ہوئے بختاور بھٹو اور ان کے بیٹۓ کی تصویر پر نامناسب کمنٹس بھی کیے اور انکے خاندان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ کئی یوتھیوں نے نفرت آمیز کمنٹس کرتے ہوئے جیالوں اور سندھیوں کو مبارک باد پیش کی کہ اب ان کا نیا چوہدری لیڈر آگیا ہے۔
بعض افراد نے بختاور بھٹو اور ان کے بیٹے کی تصویر کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ تمام ماؤں کی عزت کرتے ہیں مگر وہ وڈیروں کو وہ مقام نہیں دیں گے۔ تاہم ذیادہ تر لوگوں نے ان کی تعریفیں کیں اور دونوں کی صحت یابی اور خوشی کے لیے دعائیں بھی کیں۔ اس سےپہلے بختار بھٹو نے رواں ماہ 10 نومبر کو بھی بیٹۓ کی عمر ایک ماہ ہونے پر بھی ان کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔ اس دے پہلے تین نومبر کو بھی انہوں نے بیٹے کی پہلی تصویر شیئر کی تھی جو تب کھینچی گئی جب کہ ان کا بیٹا ایک ہفتے کا ہوا تھا۔
یاد رہے کہ بختاور بھٹو کے ہاں 10 اکتوبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔ انہوں نے رواں برس 31 جنوری کو محمود چوہدری کے ساتھ شادی کی تھی اور 11 اکتوبر کو سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ انہوں نے بیٹے کو جنم دیا ہے۔ بعد ازاں انہوں نے ایک پوسٹ میں بتایا تھا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام مرحوم دادا ’حاکم علی زرداری‘ اور ماموں ’میر مرتضیٰ زرداری‘ کی نسبت سے ’میر حاکم محمود چوہدری رکھا ہے۔ بیٹے کی پیدائش کے تین دن بعد انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے یہ بھی بتایا تھا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش 8 نومبر کو ہونی تھی مگر بعض پیچیدگیوں کی وجہ سے ان کے ہاں ایک ماہ قبل بچے کی پیدائش ہوئی۔
