کترینہ کیف کو سلمان خان کے غصے کا سامنا کیوں کرنا پڑا؟

بالی ووڈ بھائی جان سلمان شوبز انڈسٹری میں بہترین اداکاری کے ساتھ اپنے غصے کی وجہ سے بھی خوب پہچان رکھتے ہیں، ایک مرتبہ اداکارہ کترینہ کیف کو بھی سلمان خان کے غیظ و غضب کا سامنا کرنا پڑا، جب سلمان نے انہیں چھڑی سے مارا، یہاں تک کے کرینہ کپور کو بیچ بچائو کیلئے میدان میں کودنا پڑا۔
غیر ملکی خبر رساں ویب سائٹ کے مطابق 2012 میں سلمان خان اور کترینہ کیف ’ایک تھا ٹائیگر‘ کی شوٹنگ کر رہے تھے، اس دوران ایک عجیب و غریب واقعہ ہوا جس نے ٹنسل ٹاؤن کے ارد گرد کافی ہلچل مچا دی۔
کترینہ کیف نے ’ایک تھا ٹائیگر‘ کے ایک سین کے لیے باریک کپڑے پہنے ہوئے تھے جن سے کترینہ کیف کا جسم جھلک رہا تھا، کترینہ کیف کے باریک کپڑوں نے سلمان خان کو اس حد تک مشتعل کر دیا تھا کہ انہوں نے کترینہ کیف پر ہاتھ اٹھانے سے بھی دریغ نہ کیا۔
میگزین CineBlitz کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان سیٹ پر بیٹھے تھے اور اپنی ہیروئین کا وینٹی وین سے نکلنے کا انتظار کر رہے تھے۔ جب ان کی ہیروئن کترینہ کیف وینٹی وین سے باہر آئیں اور سلمان خان سے گلے ملنے کا سین ریکارڈ کرنے کے لیے ان کے پاس گئیں تو انہوں نے بہت باریک کپڑے پہنے ہوئے تھے، سلمان خان نے غصے میں کترینہ کیف سے پوچھا کہ انہوں نے کیا پہن رکھا ہے اور کیوں؟
اس پر کترینہ کیف نے بظاہر اپنے کندھے اچکا دیئے اور کہنے لگیں کہ یہ ڈائریکٹر کا فیصلہ تھا، یوں تو کترینہ نے مناسب جواب دیا لیکن سلمان خان نے غصے سے کہا ‘میں آپ کے ڈائریکٹر کو دیکھ لوں گا، اس کے بعد سلمان خان نے چھڑی اٹھائی اور کترینہ کیف کو چھڑی سے مارنا شروع کر دیا۔مزید مار کھانے سے بچنے کے لیے کترینہ کیف اپنی وینٹی وین کی طرف بھاگی اور کرینہ کپورکو مدد کے لیے بلایا، جو ان سے چند بلاکس کے فاصلے پر ہیروئن کے لیے شوٹنگ کر رہی تھیں۔
اس کے بعد وہ ان کے سیٹ پر آئیں، انہوں نے سلمان خان کو سمجھایا، یوں سلمان خان کا غصہ ٹھنڈا ہوا، بعدازاں یہ واقعہ برسوں تک بالی ووڈ انڈسٹری کے لوگوں کی زبانوں پر رہا۔

Back to top button