کراچی صارفین کیلئے بجلی3 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی

نیپرا نے ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی 3 روپے 75 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کا اعلان کر دیا ہے ، فیصلے کے بعد کراچی کے شہریوں کو دسمبر کے بجلی بلوں میں 7 ارب روپے اضافی ادا کرنا پڑیں گے ، نیپرا نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کے بلوں میں اضافہ ستمبر 2021 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ، اضافے کا اطلاق ’کے الیکٹرک‘ کے لائف لائن صارفین پر نہیں کیا جائے گا۔

کے الیکٹرک نے ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی تاہم نیپرا نے ’کے الیکٹرک’ کی درخواست کے مقابلے میں بجلی کی قیمت میں 30 پیسے فی یونٹ زیادہ کا اضافہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سماجی رہنما آنگ سان سوچی کو 4 سال قید

یاد رہے کہ چند روز قبل نیپرا نے کے الیکٹرک کو اکتوبر میں استعمال شدہ بجلی پر 1.08 روپے فی یونٹ ایندھن کی اضافی لاگت وصول کرنے کی اجازت دی ، کے الیکٹرک صارفین پر 2 ارب 46 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا ۔

Back to top button