کرس گیل کو پاکستان کی حمایت مہنگی پڑ گئی

آئی پی ایل کے دوران پنجاب کنگز کے کپتان لوکیش راہول نے انتہائی تنگ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی حمایت کے غصے میں کرس گیل کو پہلے میچ میں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا جس پر  سابق بھارتی اوپنر سنیل گواسکر اور سابق برطانوی کپتان کیون پیٹرسن نے حیرت کا اظہار کیا ۔

دبئی میں راجستھان رائلز کیخلاف آئی پی ایل میچ میں کپتان لوکیش راہول نے پلیئنگ الیون میں گیل کو شامل نہیں کیا، انھوں نے چار غیرملکی کرکٹرز کے طور پر نکولس پوران، عادل راشد، ایڈین میرکرم اور فابیان ایلن کو چنا۔

واضح رہے کہ کرس گیل نے گذشتہ دنوں پاکستان کی حمایت میں ایک ٹویٹ کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔ سوشل میڈیا پر بعض افراد کے مطابق انھیں اسی کی پاداش میں آئی پی ایل ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے ۔

Back to top button