کرم ، فائرنگ سے سکیورٹی اہلکاروں، خاتون سمیت 4افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں گاڑی اور مسافر کوچ پر فائرنگ کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکاروں اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ڈی پی او کرم محمد عمران نے بتایا کہ صدہ بازار کے قریب مسافر کوچ اور کار پر مسلح افراد نے فائرنگ کی جس میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی بھی ہوئے۔ کہ مسلح افراد نے پاراچنار سے پشاور جانے والی دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور، 2 سیکیورٹی اہلکار اور ایک خاتون جاں بحق ہوئی۔
پولیس افسر کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہیں جبکہ علاقے میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

Back to top button