کاغذات نامزدگی مسترد،شاہ محمود قریشی کا ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ

تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے نا اہلی سے متعلق الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔
رہنما تحریک انصاف مخدوم شاہ محمود قریشی آبائی شہر ملتان کے انتخابی میدان سے باہر ہونے سے انکاری ہوگئے، شاہ محمود قریشی الیکشن ٹریبونل ملتان سے نااہلی کے معاملے کو لاہور ہائیکورٹ لارجر بنچ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سابق وزیر خارجہ کے وکلاء نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو لارجر بنچ میں چیلنج کرنے کی تیاری شروع کر دی، الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ کے لارجر بنچ میں کل اپیل دائر کئے جانے کا امکان ہے۔

Back to top button