بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی اپیل پر فیصلہ محفوظ

الیکشن ایپلٹ ٹربیونل نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کی اپیل پرفیصلہ محفوظ کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل جج جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے فیصلہ محفوظ کیا۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی انتخابی قسمت کا فیصلہ 10 جنوری کو صبح 10 بجے سنایا جائے گا۔

بیرسٹر علی ظفر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے استدعا کی کہ ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

وکیل عمران خان نے کہا کہ آر او یہ فیصلہ نہیں کر سکتا کے معاملہ مورل ٹرپیٹیوٹ کا ہے یا نہیں، کوئی شخص اہل ہے یا نہ اہل اس کے لیے شواہد چاہیے، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے معاملے میں آر او کے فیصلے میں ایسا کچھ نہیں تھا، 2018 میں خواجہ محمد آصف کیس کا حوالہ دینا چاہتا ہوں۔

Back to top button