کرونا سے مزید 40 افراد جاں بحق

ملک بھر میں کرونا سے مزید 40 افراد جان کی بازی ہار گئے ، دو ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، چوبیس گھنٹوں کے دوران 2167 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.22 فیصد رہی۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہزار 246 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 26 ہزار 8 تک جاپہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2312 مریض کرونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11 لاکھ 35 ہزار 38 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 63724 ہے۔

Back to top button