کرونا سے مزید 56 افراد جاں‌ بحق ہوگئے

پاکستان میں‌ میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں نمایاں کمی کے باوجود چوبیس گھنٹوں‌ میں‌ جاں‌ بحق ہونے والوں‌ کی تعداد 56 ہوگئی ہے ، مثبت کیسز کی شرح 2.87 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

این سی او سی کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے باعث 56 افراد موت کے منہ میں‌ چلے گئے ہیں‌ ، مہلک وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 27 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ملک میں‌ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 49 ہزار 49 ٹیسٹ کیے گئے جس کے دوران ایک ہزار 411 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.87 فیصد ریکارڈ کی گئی ، ملک بھر میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد12 لاکھ 46 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔

Back to top button