کرونا سے مزید 68 افراد جاں بحق

کرونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے ، مزید 68 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ 2928 مریض سامنے آئے ہیں ۔
پاکستان میں کرونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا کے 57626 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2928 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 68 افراد انتقال کر گئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.08 فیصد رہی۔
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کرونا سے اموات کی تعداد 27072 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 18 ہزار 749 تک پہنچ چکی ہے۔
اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13716 افراد کورنا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 11 لاکھ 25 ہزار 952 ہو گئی ہے جبکہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 65725 ہو گئی ہے۔
