کرونا سے مزید 70 افراد جاں بحق

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 71 لاکھ 15 ہزار 272 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 982 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 2 ہزار 430 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 893 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کرونا سے ایک دن میں 70 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 24 ہزار 783 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 479، سندھ میں 6 ہزار 556، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 730، اسلام آباد میں 842، بلوچستان میں 335، گلگت بلتستان میں 169 اور آزاد کشمیر میں 672 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
